ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / كیجريروال نے آلودگی سے لڑنے کے لئے لانچ کی ویب سائٹ

كیجريروال نے آلودگی سے لڑنے کے لئے لانچ کی ویب سائٹ

Sat, 05 Oct 2019 12:30:42    S.O. News Service

نئی دہلی،5؍اکتوبر (ایس او نیوز؍یواین آئی)  دارالحکومت میں آئندہ دیوالی پر پٹاخوں اور گرد و نواح کی ریاستوں سے پرالي جلائے جانے سے پیدا ہونے والی آلودگی سے نمٹنے کے لئے ایک تکنیکی پلیٹ فارم چینج ڈاٹ او آر جی کو جمعہ کو لانچ کیا گیا جس میں آلودگی سے نمٹنے کے لئے عوام سے مثبت تجاویز مدعو کئے جائیں گے۔

وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اس موقع پر کہاکہ ’’ہم نے موسم سرما سے متعلق اپنی حکمت عملی بنانی شروع کر دی ہے اور میں لوگوں سے مل کر یہ جاننا چاہوں گا کہ کس طرح آپس میں مل کر دہلی کی آب و ہوا کو صاف رکھا جا سکتا ہے۔ دہلی میں آلودگی میں 25 فیصد کی کمی آئی ہے اور جو ہم نے عہد کر لیا ہے اس میں مزید کمی لانی ہے‘‘۔

انہوں نے کہاکہ ’’گزشتہ کچھ دنوں میں ہم نے دہلی کے آسمان میں چمکتے ستاروں کے بہترنظاروں کا لطف اٹھایا ہے اور ہم جانتے ہیں کہ اگر حکومت اور شہری مل کر آلودگی سے نمٹنے کے لئے مل کر حل تلاش تو دنیا کے دیگر شہروں کی طرح دارالحکومت میں بھی اس طرح صاف آسمان کو برقرار رکھنا آگے بھی ممکن ہے‘‘۔

کیجریوال نے کہاکہ ’’میں اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش کر رہا ہوں کہ راجدھانی دہلی گیس چیمبر میں تبدیل نہیں ہو سکے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کے پاس آلودگی سے نمٹنے کے اقدامات ہیں تو آپ مجھ سے بات کیجئے۔ میں مانتا ہوں کہ شہری اور حکومتیں مل کر ایک اچھی منصوبہ بندی پرکر کام کرتے ہیں تو مستقبل میں بہتر چیزیں سامنے آئیں گی‘‘۔

اس پورٹل کی کنٹری ڈائریکٹر ندا حسن نے کہاکہ ’’گزشتہ چند سالوں میں دارالحکومت کے آلودگی میں نمایاں کمی آئی ہے اور ہم نے دیکھا ہے کہ لوگ اس معاملے میں کافی کوشش کر رہے ہیں۔ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ مسٹر کیجریوال نے دہلی کے شہریوں کے ساتھ مل کر اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے بات چیت شروع کی ہے اور امید ہے کہ اس سے کافی مثبت اثر پڑے گا‘‘۔


Share: